مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو جہالت کا اڈہ کہنا خود سب سے بڑی جہالت کی مثال ہے۔ نبیل مصطفائی

karachi

karachi

کراچی : انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندہ کے جنرل سیکرٹری اور بزم طلبہ کے صدر نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں کے عقوبت خانے اصل میں را اور موساد کے اڈے ہیں، جہاں سے پاکستان کی بربادی کے منصوبے بنائے جاتے ہیں، جہالت کے اڈے لاہور میں ہیرا منڈی اور اسلام آباد کے ریڈ اور بلو ایریا ہیں، آج تک پاکستانی حکومت کراچی سے گلگت تک جسم فروشی کے اڈے بند نہیں کر واسکی ہے مگر حکومت کو مساجد کی اذان میں جہالت نظر آتی ہے، اللہ اور رسول ۖ کو حاضر جان کر حلف اٹھانے والا وزیر مغربی استعمار کی غلامی میں خود اللہ اور اس کے رسولۖ سے بغاوت کا اعلان کر رہا ہے۔

شراب و شباب سے لطف اندوز ہونے والے لوگ کہتے ہیں کہ انہیں موت کی بات یاد دلانے میں مردہ فکر نظر آتی ہے، جب کہ دنیا کی تاریخ گواہ ہے کامیاب قوموں نے سب سے پہلے موت کے فلسفے کو سمجھا ہے اور پھر کامیابیوں کی جانب گامزن ہوئے ہیں، انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے انتخابی اجلاس کے اختتام پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد، مدارس اور خانقاہوں کو جہالت کا اڈہ کہنا خود سب سے بڑی جہالت کی مثال ہے، پانچ وقت کی نماز کا تمسخر اڑانے والے پرویز رشید اللہ اور اس کے رسولۖ سے اعلان جنگ کر رہے ہیں۔

آئین کے مطابق پرویز رشید نہ وزارت کے لئے اہل رہے ہیں اور نہ ہی قومی اسمبلی کے ممبر کے۔ مدارس، مساجد اور خانقاہوں کوبرا بھلا بولنے والے لوگ ذہن نشین کرلیں کہ جمعیت علماء پاکستان قادیانی ایماء پر پلنے والوں کو کسی بھی طور بھی پنپنے نہیں دی گی۔ نو منتخب ناظم کراچی سیف الاسلام نے کہا کہ ملک و قوم کے معمار اور طالبعلموں کو یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ اس ملک کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح نے اسلام کے نام پر تحریک پاکستان کی ابتداء کی، شیخ علامہ محمد اقبال نے پوری زندگی مسلم عروج اور اسلامی انقلاب کے لئے وقف کردی، پیر مہر علی شاہ اور علامہ فضل حق خیر آباد ی نے مسلسل جدوجہد کی ، پاکستان کو اسلامی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کرنے کے لئے برصغیر کے مدارس اور خانقاہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

انجمن طلبہ اسلام نے ٧٠، ٨٥ اور ٩٢ میں بھی سیکولر و لادین طبقات کر شکست فاش دی تھی اور اب بھی ہم اس کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں، وزیر اعظم صاحب سے گزارش ہے کہ اس معاملے پر از خود نوٹس لیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ قطار در قطار ممتاز قادری باری باری اپنی ذمہ داری کا حق ادا کرنا شروع کردیں۔کراچی ڈویژن کی الیکشن کمیٹی صوبائی جنرل سیکرٹری نبیل مصطفائی اور جمعیت علماء پاکستان ضلع شرقی کے جنرل سیکرٹری ضیاالمصطفیٰ پر مشتمل تھی، کراچی ڈویژن کے نئے ناظم سیف اسلام، جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی، جوائنٹ سیکرٹری ولید رضا، سیکرٹری اطلاعات سید بلال رضا منتخب ہوئے۔