ڈھاکا ٹیسٹ، جیت کے لیے بنگلا دیش کو چار سو اٹھاسی رنز درکار

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرے روز میزبان بنگال ٹائیگرز نے ایک سو سات رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ پاکستان کے خطرناک بولنگ اٹیک نے بنگالی ٹیم کو دو سو تین رنز پر بُک کر دیا۔

وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کپتان مصباح الحق نے فالو آن لیے بغیر اپنی دوسری اننگز شروع کر دی۔ پروفیسر کے صفر اور نوجوان اوپنر سمیع اسلم کے آٹھ رنز پر میدان بدر ہو گئے۔ مصباح الحق کے بیاسی رنز کی بدولت ٹوٹل جب ایک سو پچانوے تک پہنچا تو اننگز ڈیکلیئر کر دی گئی۔

پانچ سو پچاس رنز کا ہدف ملنے پر بنگالی اوپنر اِن ایکشن ہوئے میزبان ٹیم کو دوسری اننگز میں اڑتالیس رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ تریسٹھ کے مجموعے پر تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا۔ تمیم اقبال بتیس اور مومن الحق پندرہ کے انفرادی اسکور سے چوتھے دن کا کھیل شروع کریں گے۔ جیت کے لیے بنگلادیش کو چار سو اٹھاسی جبکہ پاکستان کو نو وکٹیں درکار ہیں۔