اسلام آباد (جیوڈیسک) جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخاب کے بعد 48 گھنٹے تک کوئی سیاسی بیان جاری نہیں کیا جا سکتا لیکن وزیراعظم نواز شریف نے انتخاب کی رات ہی تقریر کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں اضافی بیلٹ پیپرز ریٹرنگ آفیسر کو دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کو نہیں پتہ بیلٹ پیپرز کہاں جا رہے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنی باری جلدی لینے کے لیے عمران خان کچھ بھی کر سکتے ہیں۔
عمران خان کے دھرنے نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ن لیگ کی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج تک منظم دھاندلی کے ثبوت نہیں دے سکی۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح بتایا کہ اضافی افراد بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ اور بائنڈنگ کے لیے جا رہے تھے۔