ہارون آباد : اللہ اکبر تحریک کے مرکزی دفتر باری ہائوس باری روڈ کینال کالونی ہارون آباد میں الیکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس مورخہ 7مئی بعد نماز ظہر منعقد ہو ا جس میں عبدالمالک جوئیہ ،محمد دائود کمبوہ ، چوہدری محمد خلیل محمد اکرم خلجی ،محمد اسحاق ،محمد حسن شاہ اورمحمد نسیم خلجی شامل ہوئے۔
جس میں طے کیا گیا کہ پارٹی ملتان کے صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی پارٹی نے اتفاق رائے سے شیخ محمدیونس ولد شیخ عبد الرحیم کو اللہ اکبر تحریک کی طرف سے امیدوار نامزد کیاجس کی منظوری پارٹی کے قائدڈاکٹر احسان باری نے دے دی ہے اورانہیں ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے اورریٹرنگ آفیسرPP-196 ملتان کو خط کے ذریعے اطلاع بھیج دی گئی ہے کہ شیخ محمدیونس کو اللہ اکبر تحریک کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے الاٹ کردہ پارٹی کاانتخابی نشان ” گائے ” الاٹ کیا جائے۔
اسی طرح سے شانگلہ سوات صوبہ خیبر پختونخواہ میںڈسٹرکٹ کونسل کے لیے چار اور تحصیل کونسل کے لیے ایک امیداور کو بھی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے اجلاس کے بعدڈاکٹر احسان باری نے بتایاکہ جہاں جہاں اللہ اکبر تحریک کے نامزد امیدوار جیت جائیں گے وہاں کھانے پینے کی اشیاء بمعہ ادویات 1/5قیمت پراور ہمہ قسم تیل 1/3قیمت پربذریعہ سبسڈی ان حلقوں کے رہائشی افراد کو شناختی کارڈ دکھا کر ملے گا۔
اللہ اکبر بجلی گھر کے نام سے علیحدہ بجلی گھر کی تنصیب کی جائے گی جو علاقہ کو مسلسل مفت بجلی مہیا کرے گاتمام ضروریات زندگی کی بنیادی اشیاء بغیر منافع مل سکیں گی جس کے لیے اللہ اکبر تحریک سبسڈی دے گی۔