بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سینکڑوں کارکنوں کے ہمرا عدالت میں پیش ہونے لیئے کراچی روانہ، مجھے اگر راستے میں کچھ ہوا تو اس کو ذمہ دار آصف علی زرداری اور فریال تالپر ہونگے، روانہ ہونے سے قبل سابقہ قومی اسیمبلی کی اسپیکر اور موجودہ ایم این اے ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور سابق صوبائی وزیرڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی میڈیا سے گفتگو، ڈاکٹر فہمیدا مرزا نے کہا کہ 21ویں صدی میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی۔
جبکہ میڈیا سب کچھ دکھا رہا ہے کہ کون جھوٹا ہے اور کون سچا ہے،انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ دو طاقتوں پر بروسہ رکھا ایک اللہ تعالیٰ کی ذات اور ایک عوام اور ہمارے لیڈرشہید ذوالفقار علی بھٹو بھی یہی کہتے تھے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام کی طاقت میں ہے میں بھی اسی عوام کے لیئے یہاں آئی ہوں اور انہیں انصاف ضرور دلواؤں گی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی ذات پر پورا بروسہ ہے کہ وہ ہمارے ساتھ انصاف کریگایہاں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اور اس ساری صورتحال میں نا مجھے کوئی پرووینشنل گورنمنٹ سے جواب ملا ہے اور نا ہی فیڈل گورنمنٹ سے جواب ملا ہے اس کے پیچھے کیا مقاصد ہیں مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے ساتھ کراچی تن تنہا جارہے ہیں اور اپنے پرائیوٹ گارڈ بھی لے جا رہے ہیں جن کی عدالت نے بھی اجازت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر جو ایف آئی آر بنا ئی گئیں ہیں وہ جھوٹی ہیں اور یہ بھی پرانے طریقے ہوگئے ہیں کہ چار لوگوں کے نام دیکر آٹھ کو نامعلوم میں لگا دیا جاتا ہے تاکہ مرضی کے مطابق جب جس کا دل چاہئے کسی کا بھی نام اس ایف آئی آڑ میں شامل کردے اور عدالت بھی اس بات کو خوب سمجھتی ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ واقعہ بدین میں ہوا ہے اسی شخص کو آپ بدین میں بھی دکھا رہے ہیں اسی کو کڈھن، تلھار، ماتلی میں بھی دکھا رہے ہیں اور ان پر ایف آئی آر درج کرارہے ہیں یہ عجیب سا مذاق ہے۔
یہ مجھے ان دنوں کی یاد دلا رہی ہے جب محترمہ کو ہراسمینٹ کرکے مختلف شہروں میں ایف آئی آر کاٹی جاتی تھی، انہوں نے کہا میں ان وکیلوں کی بھی شکر گذار ہوں جنہوں نے ہمدردی اور والینٹری طور پر ہماری مدد کی، انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں جن کے نام ہیں وہ وکیل بھی ہیں صحافی بھی ہیں ڈاکٹرز بھی ہیں اور انجینئر بھی ہیں اور ایسے بھی ہیں افراد ہیں جو اس دن بدین میں تھے ہی نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی خوبصورتی اس میں ہے کہ ان کا ہاتھ عوام کی دھڑکن پے ہو وہ کوئی بھی فیصلہ عوام کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔
دوسری جانب ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میں نے پہلی بھی یہی کہا تھا کہ بدین کا ایس پی مجھے کچھ بھی نہیں کرسکتامیں ابھی بھی چیلنچ کررہا ہوں کی میرا سفر چار گھنٹے کا ہے اگر کسی میں ہمت ہے تومجھے روک کردیکھا اور اگر راستے میں مجھ پر حملہ ہوجاتا ہے تو اس کا ذمہ دار آصف علی زرداری، فریال ٹالپر اور اس کے حواری ہونگے، انہوں نے کہا کہ میں نے جو جنگ شروع کی ہے اس میں میرے لیئے بہت سی مشکلیں ہیں لیکن میں مشکلوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔