ماسکو (جیوڈیسک) روس اور چین گلوبل نیٹ ورک کی سلامتی کی حفاظت کے لئے تعاون کرنے پر تیارہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکومت نے ایک پروجیکٹ منظور کیا ہے جس کے تحت وہ چین کے ساتھ گلوبل نیٹ ورک کی سلامتی کی حفاظت کے لئے اس سے تعاون کرے گا۔
دستاویز میں اس بات پر توجہ دلائی گئی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت، سماجی و معاشی حالات میں عدم استحکام ہے۔
قومی و مذہبی بنیادوں پر اختلاف کو ہوا دی جارہی ہے۔ چھوٹے جرائم اور عالمی سطح پر سائبر دہشت حملوں کے خلاف سارے ملکوں کو مشترکہ طور پر اپنی کوششیں کرنا چاہیں۔