اسلام آباد: قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا سانحہ نلتر پر افسوس کا اظہار، علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ دوپائلٹ کی شہادت سمیت دیگر قیمتی جانوں پر دلی افسوس ہوا،شیعہ علماء کونسل کا بھی سانحہ پر افسوس کا اظہار ،جمعہ کے روز گلگت کے علاقے نلتر میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے اور اس کے نتیجے میں دو پائلٹس کی شہادت سمیت دیگر ملکی و غیر ملکی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ اس سانحہ پر دلی دکھ ہوا ہے۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیاہے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے پیش آنیوالے سانحہ کو المناک حادثہ قرار دیتے ہوئے قیمتی جانو ں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے ۔