لاہور (پ ر) ہیلی کاپٹر حادثہ میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں’بھارت پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت سے گریزکرے ،عدم مداخلت کیلئے بھارت کوکئی بارانتباہ کیا جا چکا اورکئی بار ثبوت بھی دئیے ،مارچ میں سیکرٹری خارجہ سطح پربات چیت کے دوران بلوچستان اورقبائلی علاقوں میں بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کئے گئے۔
پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کی حمایت کی، خطے میں امن ضروری ہے ‘بھارت اپنے حجم اور فوجی طاقت کے بل بوتے پر اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے بگاڑ لے بیٹھا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مسائل تو اپنی جگہ چین، نیپال ، بھوٹان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا بھی بھارت سے خوش نہیں۔ خطے میں ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانا بھی اس کی مجبوری ہے۔
ان خیالات کا اظہارانسٹیٹیوٹ آف نیشنل افیئرز کے اجلاس میں مقررین نے کیا،اجلاس میں محمداطہر خرم،ریاض چوہدری،ڈاکٹر سہراب اسلم’ پروفیسر عرفان یوسف ،الیاس اعوان، غلام رضا ‘فاروق تسنیم’اسرار بخاری’صوفی قمر اقبال ‘سید شجاع ‘ڈاکٹر عارف بھٹی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت عرفان مفتی نے کی جس میں یمن ‘کراچی کی موجودہ صورتحال ‘سپریم جوڈیشل کونسل ‘ہیلی کاپٹر حاثئہ اورملکی حالات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ عظیم سانحہ ہے مگر اس میں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیںطالبان کا جھوٹ پکڑا گیا ہے جبکہ بھارت پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت سے گریزکرے۔
Institute of National Affairs Chaired Meeting Irfan Mufti