کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی و بجلی کا بحران اور دیگر مسائل سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے نمائندے پانی، بجلی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کریں۔ دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں مخصوص جماعت کے لوگ بھرتی کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے عام آدمی کو پینے کا پانی بھی نہیں مل رہا۔ تحریک انصاف کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس پرآسائش اسمبلی کی عمارت بنانے کے لئے تو رقم ہے۔
لیکن عام آدمی کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے نئے منصوبوں کے لئے رقم نہیں۔ حکومتی غیر سنجیدہ رویہ معاملے کو مزید بگاڑنے کا سبب بن رہا ہے۔