ڈھاکا (جیوڈیسک) سیریز کے آخری ٹیسٹ اور وہ بھی جیت کے ساتھ ختم ہو جانے کے بعد کوچ وقار یونس اِن ایکشن ہوئے۔
جیت کی اہمیت بتاتے ہوئے کہنے لگے کہ پاکستان کو جس کی تلاش تھی وہ منزل آخر کار مل گئی تمام کھلاڑیوں کے سر سجاتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم میں نیا ٹیلنٹ لا رہے ہیں جسے سیٹ ہونے میں کچھ وقت تو لگے گا۔ ساتھ ہی اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ہر کوئی اپنے انداز سے سوچتا ہے۔
لیکن انہوں نے تنقید کرنے والوں کو سننا ہی بند کر دیا ہے۔ چیئرمین شہریار خان سے ملاقات کے حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بہتری پر بات ہوئی ٹیسٹ کمبی نیشن بہتر ہو گیا اب ون ڈے میں جوڑ توڑ کرنا ہے۔
وہ اپنا مستقبل پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہی دیکھ رہے ہیں ۔ زمبابوے کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اس سے ملک کے ویران میدان آباد ہوں گے۔