بھمبر کی خبریں 10/5/2015

Raja Tariq Mehmood

Raja Tariq Mehmood

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) READفائونڈیشن کے زیر انتظام برادر فلاحی تنظیم ہیومن اپیل انٹرنیشنل(HAI) کی طرف سے آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت 201یتیم طلبہ میں 17لاکھ اٹھاون ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔اس مقصد کے لیے ضلع کی سطح پر ایک سادہ تقریب جسیال میرج ہال بھمبر میںمنعقد کی گئی۔ڈپٹی کشنر بھمبر ارشاد محمود جرال نے اس تقریب بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ریڈ کے ضلع بھمبر کے 1259یتیم طلبہ کو تمام تر تعلیمی سہولیات فراہم کرتی ہے جن پر اٹھنے والے تمام اخراجات ریڈ فائونڈیشن مہیا کرتی ہے۔ جس میں طلبہ کی فیس،یونیفارم، کتب اور اسٹیشنری پورے سال کے لیے ایک ساتھ فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ دوران تعلیم سال کسی قسم کی پریشانی کا شکار نہ ہوں ۔اس تعلیمی سپورٹ سے یتیم طلبہ و طالبات کی مکمل ضروریات تو شاید پوری نہ ہوتی ہوں البتہ ان بچوں کی تعلیمی ضروریات بڑی حد تک پوری ہو جاتی ہیں اور کسی حد تک ان خاندانوں کی کفالت بھی ہو جاتی ہے۔ اس کار خیر میں شرکت کے لیے مقامی ضلعی انتظامیہ کے دیگر ذمہ داران کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔اس موقع پر ریڈ فائونڈیشن کے ضلعی ذمہ داران کے ساتھ مکمل ٹیم بھی موجود تھی۔ تقریب کا آغاز درس قرآن کے ساتھ کیا گیا۔ محمود حسین شفیع فہم دین ٹرینر نے قرآن مقدس سے سامعین کے قلوب و اذہان کو معطر کیا اور سب کو دعوت فکر دی۔تقریب سے ،ڈپٹی کمشنر بھمبر ارشد جرال،ڈی ایس پی بھمبر مقصود عباسی ، ڈپٹی ڈی او طالب حسین ، کبیر ہاشم ایڈوکیٹ ڈائریکٹر ریڈ فائونڈیشن، صابر حسین صابر ریجنل منیجر READفائونڈیشن اور امجد یوسف امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبرنے خطاب کیا۔مقررین نے ریڈ فائونڈیشن اور ہیومن اپیل انٹرنیشنل کی اس مخلصانہ کاوش کو سراہا اور اپیل کی کا مقامی افراد بھی اس کارخیر میں آگے بڑھ کر حصہ لیں۔ بچے کل معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے معاشرے کا بوجھ اپنے کندوں پر اٹھائیں گے ۔امید کرتے ہیں کے یہ بچے کل تعلیم حاصل کر کے اپنے جیسے بچوں کی کفالت کر کے اپنا حق ادا کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریڈ فائونڈیشن اور ان کی ٹیم کے اس کردار پر مبارکباد دی۔فیملی سپورٹ پر ان آرفن بچوں کے سرپرستوں نے ریڈ فائونڈیشن اور HAIکا شکریہ ادا کرتے ہو ئے یقین دلایا کو وہ اپنے بچوں کو تعلیم سے ہر گز محروم رہنے نہ دیں گے۔ آپ کی کوششوں اور تعاون سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری لطیف ایڈووکیٹ کے مشیر حکومت بننے کے بعد پہلی دفعہ بھمبر آمد پر فقید المثال استقبال پوٹھی سے گاڑیوں کے بڑے جلوس کے ہمراہ بھمبر شہر لایا گیا پوٹھی ، سیرلہ ، کھمب اور میرپور چوک میں جیالوںنے ان کا شاندار استقبال کیا تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھمبر کے صدر چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ کا وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ بھمبر آمد پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا سب سے بڑا استقبال پوٹھی کے مقام پر کیا گیا جہاں کارکنوں نے ان پر گل پاشی کی اور ہار اور مالوں سے لاد دیا پوٹھی سے موصوف کو گاڑیوں کے بڑے جلوس کے ہمراہ بھمبر شہر لایا گیا راستہ میں سیرلہ ، کھمب ، میرپور چوک میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا گاڑیوں کے جلوس کے ہمراہ پورے شہر کا چکر لگایا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جیالے حکومت اور پیپلز پارٹی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے کھمب میں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت چوہدری محمد لطیف ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج میرا مشیر حکومت بننا نظریاتی اور مخلص کارکنوں کی فتح ہے پیپلز پارٹی وفا کرنے والوں کی قدر کرنے والی جماعت ہے میں نے ہر اچھے برے حالات میں پیپلز پارٹی کا پرچم تھامے رکھا جس کے صلے میں پارٹی نے مجھے اس عہدے سے نوازا ہے جس پر میں پیپلز پارٹی کی وفاقی اور ریاستی قیادت کا شکر گزار ہوں پارٹی قیادت نے مجھ پر پہلے سے زیادہ ذمہ داریاںعائد کر دی ہیں انشاء اللہ پارٹی قیادت نے مجھ پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرونگا اور اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے جماعت کی مضبوطی اور آئندہ الیکشن میں جماعت کی کامیابی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگااستقبالیہ تقریب سے سنیئر قانون دان چوہدری محمد نجیب ایڈووکیٹ، چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ، ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ، پیپلز لائر فورم کے صدر چوہدری ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ، چوہدری طارق ثانی سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)نا لہ بھمبر کے گرد تعمیر کر دہ حفا ظتی پشتے گز شتہ بر سا ت میں طغیا نی کی زد میں آکر ٹو ٹگئے تھے جن کاتا حا ل تعمیر وتر قی کا کا م شروع نہ ہو سکا مو ن سون کی با رشوں سے قبل حفاظتی پشتو ں کی تعمیر نہ ہو ئی تو شہر ی آبا دی کو شدید نقصا ن پہنچنے کا خطر ہ ہے ضلعی انتظا میہ حفاظتی پشتے تعمیر کروا نے اور شہر یو ں کو نقصانا ت سے بچا نے کے لئے عملی اقدا ما ت کر یں ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم کا نفر نس سٹی بھمبر صدر خو اجہ طا رق محمود بٹ نے کیا انہو ں نے کہا کہ بھمبر کے بر سا تی نا لہ میں سیلابی ریلے کی تبا ہ کا ریو ںسے علاقہ کے مکینو ں بھمبر رجا نی کی آبا دی در با ر پیر شاہ شتر کے ساتھ حفا ظتی بند جو کہ ٹو ٹ چکے ہیں جن کی تعمیر کے لئے جو عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے جب با رشیں شرو ع ہو تی ہیں تو پھر فلڈ کنٹرول رو م ایمر جنسی ہا ئی الر ٹ جیسے نا لو ں سے عوا م کو بیو قو ف بنا کر وقتی طو ر پر توجہ ہٹا ئی جا تی ہے جبکہ بر سا ت کا سلسلہ ختم ہو تے ہی معا ملہ سر د خا نے میں چلا جا تا ہے بھمبرنا لہ اور کس چنا تر بر سا تی نا لو ں کے سنگم سے پا نی کا بہا ئو نز دیکی لو ئر اور کس چنا تر کی آبا دی کو بر ی طر ح متا ثر کر تا ہے جہا ں نا لہ بھمبر اور آبا دی کی سطح برا بر ہو جا تی ہے اور معمو لی طغیا نی آتے ہی بر سا تی نا لہ کا ریلہ آبا دی میںدا خل کر نقصان پہنچا تاہے اس طر ح دیگر مقا ما ت پر بھی حفا ظتی بند ٹو ٹ پھوٹ کا شکا ر ہو چکے ہیں جن کی تعمیر اور با رشو ں سے قبل حفا ظتی اقدا ما ت کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) پا کستا ن تحر یک انصاف آزاد کشمیر سٹی بھمبر نے ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا میرپو ر چو ک میں ممبر شپ کیمپ لگای نو جو انو ں نے بڑھ چڑ ھ کر ممبرشپ مہم میں حصہ لیا تفصیلا ت کے مطا بق پا کستا ن تحر یک انصاف آزادکشمیر سٹی بھمبر کے زیر اہتما م ممبر شپ مہم کا آغاز ہو گیا نئی ممبر شپ کے لئے میر پو ر چو ک بھمبر میں ممبر شہ کیمپ لگایا گیانو جو انو ں نے بڑ ی تعداد میں ممبر شپ حا صل کی چوہدر ی آصف حسین ،یا سر رزاق ،اسا مہ شو کت ،را جہ حا مد نا صر ،را جہ مقصود ،مرزا فا روق نے ممبر شپ مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لیا اور نو جو انو ں کو ممبر شپ کے لئے قائل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)وزیر ما ل چو ہدر ی علی شا ن نے کشمیر پر یس کلب کے عہد یدا روں کو مبا رکباد دیتے ہو ئے اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلا یا انہوں نے کڈیالہ کے مقا م پر اپنی رہا ئش گا ہ پر ایڈ یشنل سیکر ٹر ی جنر ل مرزا ند یم کیسا تھ ملاقا ت میں کیا انہو ں نے کہاکہ بھمبرکے صحا فیو ں نے ہمیشہ جا ندا ر اور مثبت صحا فت کر تے ہو ئے مسائل کو اجا گر کیا ہے جس پر وہ انہیں قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں انہو ں نے کہا کہ وہ جلد ہی کشمیر پر یس کلب بھمبر کے صحا فیو ں کے سا تھ ملا قا ت کر یں گے اور ا ن کے مسائل حل کرو انے کی کوششیں کریں گے جن میں رہا ئشی کا لو نی کا مسئلہ سر فہر ست ہے اس لئے جگہ کا تعین کیاجا چکا ہے اور کا رروا ئی زیر کا ر ہے جب کو جلد تکمیل کے لئے اقداما ت کو عملی شکل دی جائیگی۔

Bhimber

Bhimber