لاہور: لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کوار ڈینٹر لاہور پیر سید احمد ندیم شاہ کی رہائش گاہ قذافی پارک گلشن راوی میں غریب اور بے سہارا مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں 150 سے زائد مریضوں کا فری جنرل چیک اپ کیلئے لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹرز ونگ کے پیر ڈاکٹرحافظ محمد ارشد نقشبندی ایم بی بی ایس جبکہ خواتین کیلئے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ ارشد ایم بی بی ایس ے اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے مریضوں میں فری ادویات فراہم کی تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے ضلعی کواردینٹرز پیر سید احمد ندیم شاہ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد دورحاضر کے عظیم روحانی پیشوا اور امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان و چیئرمین لاثانی ویلفیئر فائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کی انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن کو مزیدفروغ دینا اور انسانیت کیلئے کارہائے نمایاں سرانجام دینا ہے۔
جیسا کہ امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی لاثانی سرکار کی اپنی مدد آپ کے تحت انسانیت کیلئے شب وروز خدمات مقصد بے سہارا انسانیت کو اپنی مدد آپ کے تحت زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنااور ان کی ایسی محب وطن اور مخلصانہ خدمات کو مشعل راہ بناکر ہم لاہور کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کرکے عوام کو فری طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ایسے علاقے جو طبی سہولیات میں بہت پیچھے ہیں۔
ان کو بنیادی طبی سہولت فراہم کرنا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ اب جاری رہیگا کیمپ میںلاثانی ویلفیئر فائونڈیشن کے فیاض نذیر، محمد آصف ، محمد عاصم ، سکندر بھٹی ، محمد یاسین ، مرزا احسان اور مرزا رضوان سمیت دیگر اراکین بھی شریک تھے کیمپ میں ڈاکٹرز صبح 11بجے سے دوپہر 2بجے تک اپنی خدمات سرانجام دیںاس موقع پر مریضوں کا بذریعہ دم روحانی علاج بھی کیا گیا اور مریضوں کو تمام تر ادویات مفت دی گئی کیمپ کے اختتام پر پیر سید احمد ندیم شاہ نے نے ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
Free Medical Camp Lasani Welfare Foundation International
Free Medical Camp Lasani Welfare Foundation International
Free Medical Camp Lasani Welfare Foundation International