ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور باربی ڈول کترینہ کیف کے درمیان کافی عرصے سے گردش کرنے والی شادی کی خبر اب حقیقت کا روپ دھارنے والی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے ایک میگزین کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ رواں سال میں اور کترینہ اپنی فلمی مصروفیت کی وجہ سے کافی مصروف ہیں لہذاہماری شادی اس سال ممکن نہیں اس لئے ہم دونوں نے آئندہ سال کے اختتام پر شادی کی منصوبہ بندی کی ہے۔
جب کہ خواہش ہے کہ ہمارے 3 سے 4 بچے ہوں۔ رنبیر کا کہنا تھا انہوں نے اسکینڈلز سے متعلق خبروں کی کبھی پرواہ نہیں کی کیوں کہ ان کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے اس لئے اسکینڈلز کا بھی خوب اندازہ ہے۔
واضح رہے کہ رنبیر کپوراورباربی ڈول کترینہ کے قریبی تعلقات کسی ڈھکے چھپے نہیں جب کہ دونوں اکثرتفریح مقامات پربھی ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں۔