کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کورنگی بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم میںجاری آل کراچی کورنگی بلوچ چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2015ء میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ یوتھ ملیر نے کراچی فرینڈز کلب کو 2-0سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں رحمن کلب ماری پور نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سرحد اسپورٹس لانڈھی کو 2-1سے شکست دیدی۔
تیسرے میچ میں جلال مراد کلب نے مد مقابل بلوچ یونین کو 3-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا جبکہ چوتھے میچ میں جمیل شہید کلب ملیر نے الشہزاد کلب جام کنڈہ کو 5-4سے ہرا دیا دونوں ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین فٹ بال سے بھر پور داد وصول کی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔
میچوں میں ریفری کے فرائض عمر بلوچ ،انیس اختر اور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حنیف بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔