لالہ موسیٰ : محض ترقیاتی کاموں سے عوام خوشحال نہیں ہوں گے، مہنگائی اور بیروزگاری کا بھی خاتمہ ضروری ہے، موجودہ حکمران سڑکوں کی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ کے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل سے میسر آتی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف لالہ موسیٰ کے صدر سہیل نواز خان نے کیا انہوں نے کہاکہ عوام کی خوشحالی کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔
عوام کو مہنگائی میں ریلیف فراہم کیا جانا چاہیے مگر حکمران ہر سال ٹیکسوں کی بھرمار کر دیتے ہیں غریب آدمی کیلئے گزر اوقات مشکل ہو چکے ہیں جب کے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بھی کاروبار زندگی متاثر ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام کی بد قسمتی ہے کہ حکمران دھاندلی سے اس پر مسلط ہو چکے ہیں اور بجائے عوام کو ریلیف پہنچانے کے اپنے محل کھڑے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بزنس کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں اور عوام کو یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہے جو کہ ملک و قوم سے دھوکہ دہی ہے۔