فیصل آباد : بیسٹ لائیرز فورم ڈسٹرکٹ کورٹس فیصل آباد کے زیراہتمام ممبران کی ایک ماہانہ میٹنگ لائیرز کلب میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کے مہمان خصوصی سید حنیف بخاری تھے اور اجلاس کی صدارت صدر بیسٹ لائیرز فورم سید وحید اختر شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیسٹ لائیرز فورم کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی سہولتیں بہم پہنچانا ہے تاکہ وہ غلط سسٹم کے لوگوں کے ہتھے چڑھ کر اپنی عمر اور پونجی نہ گنوا بیٹھیں۔ عوام کو یہ جاننا چاہیے کہ انصاف کا فوری ملنا ایسا مسئلہ نہیں ہے۔
اس لیے عوام کو فوری طور پر پر اپنے درپیش مسائل کے حل کے لیے لائیرز فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔ دیگر شرکائے اجلاس میں سیکرٹری بیسٹ لائیرز فورم راجہ ظفر محمود’ سیکرٹری نشرواشاعت رانا سعید’ سیکرٹری فنانس میاں اشفاق رجوکہ’ رانا اعجاز’ چوہدری عمران چٹھہ’ گلزار حسین صدیقی’ فیصل سمور’ سید سکندر علی شاہ’ رانا خضر’ رانا عمران چندیل’ چوہدری محمد احمد التمش’ رانا فیاض’ غلام قادر شامل تھے۔ اجلاس کے آخر میں مہمانوں کی تواضع کی گئی۔