ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ فریدہ پنٹو کے مداح پریشان تھے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ اس مرتبہ کینز فلم فیسٹیول میں نظر نہیں آئیں گی جس کی وجہ سامنے آگئی ہے اور وہ یہ ہے کہ فریدہ پنٹو ہالی ووڈ کے ہدایتکار اینڈی سیرکس (Andy Serkis) کی فلم دی جنگل بک کا حصہ بننے کی کوششوں میں مصروف تھیں اور وہ اس فلم کا کاسٹ میں شامل ہوگئی ہیں۔
زرائع کاکہنا ہے کہ فریدہ پینٹو ہمیشہ اپنے لیے فلموں کے انتخاب میں واضح طور پر کچھ چیزوں کا خیال رکھتی ہیں اور انھوںنے ہمشہ دلچسپ اور مختلف کردار منتخب کیے ہیں اس کے علاوہ وہ پہلے بھی ہالی ووڈ ہدایتکار اینڈی سیرکس کے ساتھ کام کرچکی اس لیے ’’دی جنگل بک ‘‘ میں کام کرنے کے حوالے سے بہت پرجوش تھیں ۔ اس سلسلہ میں فریدہ پنٹو کا کہنا ہے کہ میں بچپن سے ہی ’’دی جنگل بک ‘‘ نامی کتاب کو شوق سے پڑھتی رہی ہوں اورجب اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تو ایسا محسوس ہوا کہ یہ میرے بچپن کا حصہ ہے
اپنے بچپن کی یادوں میں کھو گئی اداکارہ نے بتایا کہ فلم میں ان کے ساتھ اینڈی سیرکس بالو دی بئیر ، میتھیو ریز جان لک ووڈ روہن چند ماوگلی کرسٹین بیلی پینتھر بینڈیکٹ کمبربیچ شیرخان نامی ولینس ٹائیگر، کیٹ بلینچیٹ کا نامی ازدہا نومی ہیرس نشا نامی بھیڑ ، ٹام ہولینڈر ’’ تبوقی نامی گیدڑ کے کرداروں پر اپنی پرفارمنس دکھائیں گے فلم کی عکسبندی کے متعلق گفتگو کرے ہوئے فریدہ پنٹونے کہا کہ یہ چند ہی دنوں میں جنوبی افریقہ میں شروع ہوجائے گی جب کہ اسے آئندہ برس 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔