لاہور ، لیسکو کی نجکاری کے فیصلے کیخلاف ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

LESCO Privatization Decisions Against Employees Protest

LESCO Privatization Decisions Against Employees Protest

لاہور (جیوڈیسک) لیسکو کی نجکاری کے فیصلے کے خلاف لاہور میں لیسکو ملازمین نے ہیڈآفس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا دے رکھا ہے۔

رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ لیسکو کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں کنسلٹنٹ ٹیم نے آج لیسکو حکام سے مذاکرات کرنا تھے۔ ٹیم کی آمد سے پہلے واپڈا ہائیڈرویونین کے عہدیداور اور ملازمین لیسکو ہیڈ آفس کے باہر جمع ہوئے اور احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا دے دیا۔

مظاہرین نے چیف ایگزیکٹو لیسکو سمیت کسی بھی افسر یا ملازم کو دفتر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ مرکزی قائدین ساجد کاظمی اور ظہور اعوان کا کہنا ہے کہ لیسکو کی نجکاری ملک دشمن منصوبہ ہے حکومت فیصلہ واپس لے۔انہوں نے احتجاج چار روز تک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔