کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) الیکشن مرکزی انجمن تاجران مخدوم انتظار حسین شاہ اور رانا محمد جمیل کی جانب سے بوگس اور جعلی ووٹوں کے خلاف مقامی سول جج محمد اسلم دھاریوال کی عدالت سے حکم امتناعی پر گزشتہ روز عدالت میں الیکشن کمیٹی نے ان کے مئوقف کو درست تسلیم کرتے ہوئے لکھ کر دیا ہے کہ کوئی بوگس اور جعلی ووٹ کاسٹ ہو گا اور نہ ہی اندراج ہو گا۔
جس پر عدالت نے حکم صادر کیا کہ اگر فہرستوں میں ایک بھی جعلی ووٹ کاسٹ ہوا تو الیکشن کالعدم تصور ہوگا۔ عدالت میں انتظار حسین شاہ اور رانا جمیل کی جانب سے چوہدری رفاقت علی گجر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ اس موقع پر الیکشن کمیٹی نے تمام الیکشن پراسس آئین اور قانون کے مطابق کروانے کی پابندی کی۔ عدالت نے الیکشن کمیٹی کے ممبران کے چیئر مین میاں مشتاق احمد لاہوری ، بشیر احمد ، حکیم محمد حسین ، اکرم خان درانی اور سابق صدر حاجی مختار حسین پیش ہوئے اور اپنے دستخط اور انگوٹھے ثبت کیئے۔