کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) انتظار حسین اور رانا جمیل نے امیدوار برائے صدارت طارق محمود پہاڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ عدالت میں الیکشن کمیٹی کیا جانب سے ہمارے مئوقف کو تسلیم کیا جانا ہماری کامیابی ہے۔ ہماری اطلاع کے مطابق فہرستوں میں سینکڑوں بوگس ووٹ درج ہیں۔
جبکہ سینکڑوں لوگوں کے ووٹ درج نہ کر کے ان کو حق رائے دہی سے محروم کیا گیا ہے۔ لیکن ہم ہر صورت شفاف الیکشن کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ الیکشن بورڈ کو حسب ضابطہ فہرستوں کیلئے درخواست گزاری ہے اور ساتھ ہی عدالت کے فیصلہ کے مطابق استدعا کی ہے کہ فہرستوں سے بوگس اور جعلی ووٹ نکال کر اصل دکانداروں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔
امید کرتے ہیں کہ الیکشن بورڈ ہماری درخواست کو کنسیڈر کر کے بوگس ووٹوں کو ختم اور جن لوگوں کے ووٹ درج نہیں ہوئے ان کے ووٹ درج کر ے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن شیڈول میں جلد بازی سے کام نہ لیا جائے۔ شفاف الیکشن کیلئے ضروری ہے کہ پہلے فہرستوں کی جانچ پڑتال کر لی جائے۔