حوثی باغیوں کا سعودی شہر نجران پر حملہ، پاکستانی شہری جاں بحق، عرب ٹی وی

Yemen

Yemen

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے حوثی باغیوں نے ایک بار پھر نجران شہر کو نشانہ بناتے ہوئے بمباری کی جس میں ایک شہری جاں بحق اور بچوں سمیت 4 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ باغیوں نے اتحادی فوج کا طیارہ مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق حوثی باغیوں نے سرحدی علاقے نجران کے رہائشی علاقوں اورایک اسکول پر مارٹر گولے فائر کئے جس میں غیرملکی شہری جاں بحق اوربچے سمیت 4 غیرملکی زخمی ہوگئے، اس طرح باغیوں کے حملوں میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ عرب ٹی وی کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق پاکستان سے ہے۔

دوسری جانب حوثی نیوز چینل کے مطابق حوثیوں کے ایئر ڈیفس نے مراکش کے ایک ایف سولہ طیارے کو صدا میں مار گرایا جب کہ مراکش کی فوج کی جانب سے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں اتحادی ممالک کے جنگی بیڑے میں شامل اپنے 6 میں سے ایک ایف سولہ طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔