سبی (محمد طاہر عباس ) شہر اور گردونواح میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش گرمی کا زور ٹوٹنے کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تفصیلات کی مطابق گزشتہ روز شہر اور گردونواح کے علاقوں میں تیزہوائوں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہونے سے شہریوںکے چہروں پر رونق آگئی جبکہ بجلی کئی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بند رہی جس کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سبی (محمد طاہر عباس ) نرسنگ ڈے کے عالمی دن کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال و پرنسپل نرسنگ سکول سبی ڈاکٹر سید غلام سرور ہاشمی نے کہا کہ یہ دن نرسنگ کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال منایا جاتا ہے نرسنگ کا شعبہ ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے نرسنگ ایک مقدس پیشہ ہے اس سے منسلک نرسسز خراج تحسین کی مستحق ہیں جو اپنی تمام تر کوششیں مریضوں کی خدمت کے لئے و قف کررکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ نرسنگ کے شعبے سے وابسطہ خواتین کی تعظیم کی جائے کیونکہ بعض اوقات مریضوں کو ایسی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں جس سے اس کے اپنے عزیز و اقارب بھی بسا اوقات تنگ آجاتے ہیں مگر نرسنگ سے وابسطہ خواتین ایسے مریضوں کی خدمت جاری رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ نرسنگ کے عالمی دن کی مناسبت سے آج نرسنگ سکول میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا