کامرہ (ضلع اٹک ) دنیا میں جاری دہشتگردی کے خاتمہ اور اِمن و امان قائم کرنے کی کوششوں میںہر ملک کی فورسز بھر پور کوشش کر رہی ہیں، اِس جدوجہد میں ملک کے نوجوانوں کو سخت حالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اِور کچھ کو اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنا پڑتا ہے ،یہ انتہائی فخرِ کی بات ہے کہ پاکستان کے قیام میں مسیحیوں کااہم کردار ہے اِوراپنے مسلمان بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی جان کی قربانی اِور خون کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کی سا لمیت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اِسی ضرورت کے پیش نظر عابد حمید شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے عابد حمید شہید کی شہادت کا یہ اِعزاز صرف خاندان ، ایلیٹ فورس پنجاب، ایلیٹ فورس اٹک یا کامرہ کینٹ کی مسیحی کمیونٹی کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان میں رہنے والے اور پاکستان سے باہر رہنے والے ہر مسیحی اِور پاکستانی کیلئے باعثِ فخر بات ہے کہ عابد حمید شہیدنے ضلع اٹک میں ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کا پہلا مسیحی شہید ہونے کا اِعزاز حاصل کیا۔
عابد حمید شہید 12 اِپریل 1987ء بروز سوموار کوپی اے ایف بیس مہناس کالونی کامرہ کینٹ ضلع اٹک میں پیدا ہوئے، 13فروری 2009ء کو پنجاب پولیس ضلع اٹک میں بھرتی ہوئے ،ابتدائی ٹریننگ PTS راولپنڈی میں ہوئی اِور دوران ٹریننگ میںدو بارپرنسپل سینئر سپر ٹینڈ نٹ راولپنڈی سے C Class III Cحاصل کیے۔ پنجاب پولیس میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے ATS کورس مکمل کرنے کے ساتھ ضلع اٹک میں فرسٹ پوزیشن حاصل کی ،ڈھائی سالہ سروس کے دِوران ایلیٹ کمانڈو کورس میں سلیکٹ ہوئے اور 03-09-2012 سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں روڈ،لاہور میں ہو ا اِور 26-03-2013 میں پاس آئوٹ ہوئے۔ بیسٹ فزیکل فٹنس کیٹگری میں ضلع اٹک کی سطح پر ڈپٹی انسپکٹرجنرل پولیس ایلیٹ فورس لاہورسے Cash Reward) (کے ساتھ CC Class IIبیسٹ کمانڈو کااِعزاز فرسٹ پوزیشن میں حاصل کیا۔صوبہ پنجاب کے 36اضلاع سے ایلیٹ فورس میں ٹاپ کرنے والوں میں اول پوزیشن کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
ایلیٹ کمانڈو کورس کی تکمیل کے بعد ضلع اٹک کے علاوہ پنجاب کے دیگرشہروں جیسے راولپنڈی اسلام آباد،تربیلا، چکوال،لاہور ،خوشاب، ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، اور صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقوں میانوالی ،ڈیرہ اسمیعل خان ، مینگورہ، سوات،صوابی،ہزارہ ، ایبٹ آباد میں بھی خدمات سرانجام دیں اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لیااس کے ساتھ ساتھ اعلی سیاسی شخصیات جن میں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ،آئی جی آفس لاہور ،چیئرمین PTI عمران خان،سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری ،سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے اسپیشل اسکواڈ میں شامل رہے۔ 23اِکتوبر2014 ء بروز جمعرات شام 07:40بجے سیدن گائوں تھانہ حضرو کامرہ کینٹ میںدوِران ریڈ منشیات فروشوں کے خلاف سر میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوئے اِور ابتدائی علاج معالجہ کیلئے حضرو ہسپتال لے جایاگیاپھر وہاں سے فوراٍرات 8:30بجے PACKamra ہسپتال لایاگیا جہاں ابتدائی آپریشن کرنے کے بعد ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق پمز ہسپتال اسلام آبادشفٹ کیا گیا۔
Hospital
رات 11:00 بجے پمز اسپتال اسلام آباد پہنچتے ہی نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان نے بمعہ ٹیم کے آپریشن شروع کیا۔ ِ23 اِکتوبر 2014ء سے 07 نومبر 2014ء تک پمز ہسپتال اسلام آباد میں زِیر علاج رہے جہاں زندگی اور موت کی جنگ لڑتے رہے اِورزخموں کی تاب نہ لاتے ہُوئے 07 نومبر 2014ء بروز جمعہ مبارک الصبح 4:30 بجے برضا الہی شہید ہوئے۔ 07 نومبر 2014ء بروز جمعہ مبارک سہ پہر 3 بجے اِن کی آخری مذہبی رسوِمات ریونڈرر فادر اکرم جاوید نے ادا کیں ۔اِن کے تابوت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا تھاعابد حمید شہید کی تدفین پورُے پولیس اِعزاز کے ساتھ کی گئی جس میں پولیس کی کثیر تعداد اور افسران اور ایئر فورس کے اعلی افسران نے شرکت کی اِن کے جسد ِ خاکی کو پی اے سی کامرہ قبرستان میں سپردُ خاک کیا گیا۔ ایلیٹ پولیس فورس کے چاک و چوبند دِستے نے سلامی دی۔اِفسران بالا نے ان کی آخری آرام گاہ پر پاکستانی فلیگ اِورپولیس فلیگ کے ساتھ پھول چڑھائے۔
اِن کی رہائش گاہ پر اعلی سیاسی قیادت جن میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے مشیرِ صوبائی وزیر داخلہ پنجاب کرنل(ر) شجاع خانزادہ، ممبرصوبائی اسمبلیMPA) PTI( اعجاز حسین بخاری۔ قاضی احمد اکبر کے ساتھ ساتھ پولیس کے اعلی افسران جن میں آر پی او راولپنڈی ریجن DIGعمراختر حیات لالیکا ۔DPO اِسرار احمد خان عباسی ۔ DSPحضرو سرکل سید شوکت شاہ گیلانی۔ DSPصدر اٹک ،اور انسپکٹر انچارج ایلیٹ فورس اٹک سمیت پولیس اور سولِ افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اور اس کے ساتھ ہی گورنمنٹ آف پنجاب نے ان کی شہادت کے اِعزاز میں ایک کروڑ روپے کا اعلان کیااور ایک بھائی کو اس کی ایجوکیشن کے مطابق ملازمت دینے کا اعلان بھی کیا گیا ۔ پی اے ایف بیس مہناس کامرہ کینٹ ضلع اٹک کے اعلی افسران ائیر کموڈور ظہیر ا ﷲ بابر۔ گروپ کیپٹن محسن قاضی ۔ ونگ کمانڈر طلحہ ایاز ۔ سکواڈرن لیڈر رضوان افضال ،سکواڈرن لیڈر علی سلطان اور دیگر افسران کے ساتھ ساتھ جونیئر افسران نے بھی عابد حمید شہید کی شہادت پر ان کے والدمحترم حمید مسیح اور اہل گھرانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا
Pakistan Air Force
مستقبل میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ اب تک پاکستان آرمی اورائیر فورس میں 60 مسیحی شہداء جن میں(افسران،جوان اور سویلین) جبکہ پنجاب پولیس میں ایلیٹ فورس کے عابد حمید شہیدواحد مسیحی شہید ہیں سندھ پولیس میں 5 مسیحی شہداء جن میں کانسٹیبل شہزاد اختر شہید ، کانسٹیبل لیاقت مسیح شہید، کانسٹیبل عارف مسیح شہید، کانسٹیبل جیمس مسیح شہید، کانسٹیبل عارف مسیح شہید، 2 ہندو شہداء جن میں کرپل داس شہید، کرشن شہید،اور 1 سکھ ماہا سنگھ شہید جبکہ بلوچستان پولیس میں سویلین ہارون شفیق اور سویلین سینٹری ورکر شریفاں بی بی نے مادرِ وطن کیلئے شہید ہونے کا اِعزاز حاصل کیاہے۔