امریکا اپنی سرد جنگ کی ذہنیت تبدیل کرے: چین

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) چین نے اپنی فوجی پیشرفت بارے پینٹاگون کی حالیہ رپورٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بیجنگ کی فوجی طاقت بامقصد اور باشعور ہم آہنگی کے طور پر لے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہواشیو نائنگ نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت تبدیل کرتے ہوئے اپنی رنگین شیشوں والی عینک اتار کر چین کی فوجی طاقت کو بامقصد اور باشعور طریقے سے لے۔

انہوں نے کہا کہ پینٹاگون محض قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹیں جاری کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید کشیدہ کرنے سے گریز کرے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی طاقت خطے کے ممالک کے لئے خطرے کا باعث نہیں بلکہ بیجنگ کے اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔