اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے زیر صدارت اجلاس میں ریڈ زون میں سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ارکان صوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاﺅس تک جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ امن وامان میں خلل ڈالنے یا کسی قسم کی توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی قسم کے غیر ضروری اور غیر متعلقہ افراد اور سیکورٹی گارڈز کا ریڈ زون میں داخلہ ممنوع ہو گا۔