کراچی (جیوڈیسک) سندھ بار کونسل نے سانحہ بارہ مئی کے خلاف صوبے بھر میں یوم سیاہ اور عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ سندھ بار کونسل نے سانحہ بارہ مئی دو ہزار سات کے خلاف کل صوبے بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ آج صوبے بھر میں وکلاء یوم سیاہ منائیں گے اور عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔
سانحہ بارہ مئی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی عدالتوں کا بائیکاٹ کرے گی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوں گے جس کے بعد کراچی بار ایسوسی ایشن سے ایم اے جناح روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جاے گی اور دھرنا دیا جائے گا۔