لاہور: پلاٹ میں کھدائی کرنیوالے دو مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں خالی پلاٹ پر کھدائی کا کام جاری تھا کہ کام کے دوران لوہے کا راڈ اوپر سے گزرنے والی گیارہ ہزار کے وی کے تاروں سے چھو گیا جس سے کرنٹ لگنے سے مزدور وسیم اور فاروق بری طرح جھلس گئے۔

وسیم موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ فاروق کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا لیکن وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔

دونوں مزدور چونگی امر سدھو کے رہائشی تھے، پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں۔