ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم کا مطلوب دہشتگرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

پشاور (جیوڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے ایبٹ آباد میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گرد کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر ایبٹ آباد میں کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس کے مختلف مقدمات میں مطلوب دہشت گرد گرفتار کر لیا۔

محکمہ انسداددہشت گردی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس کا تعلق خیبرایجنسی کےعلاقےاکاخیل سے ہے۔ حکومت کی جانب سے گرفتار دہشتگرد کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر تھی۔