لالہ موسیٰ : مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے چیئرمین لخت حسنین کا دورہ نیپال، زلزلہ زدگان میں ایک کروڑ روپے مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا۔
اس سلسلہ میں مسلم ہینڈزانٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین لخت حسنین نے خصوصی طور پر نیپال کا دورہ کیااور زلزلہ سے متاثرہ نیپالی عوام میں ایک کروڑ مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا۔
امدادی سامان میں ادویات،کھانے پینے کی اشیاء ،کپڑے ،کمبل ودیگراشیاء شامل تھی،وطن واپسی پر لخت حسنین چیئرمین مسلم ہینڈزانٹرنیشنل پاکستان نے بتایاکہ آفت زدہ نیپالی بھائیوںکی مددکرکے دلی سکون ملاہے ،آئندہ بھی مصیبت میں گھرے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔