باہمت دوشیزہ نے شدید مزاحمت کر کے آبروریزی کی کوشش ناکام بنا دی

Dinga

Dinga

ڈنگہ : باہمت دوشیزہ نے شدید مزاحمت کر کے آبروریزی کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق سترہ سالہ دوشیزہ ماریہ بی بی دختر رحمت خاں قوم مہاجر سکنہ فتہ بھنڈ اپنی پندرہ سالہ بہن شبانہ بی بی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی۔

دن ڈیڑھ بجے گاؤں ہی کا ذیشان ولد ریاست علی گوجر گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر گھس آیا اور پسٹل 30 بور سے یرغمال بنا کر ماریہ کو قریبی کمرہ میں گھسیٹ کر آبروریزی کی کوشش کی۔

با ہمت ماریہ نے شدید مزاحت اور شور کیا تو پڑوس میں موجود والدہ اور بھائی اہل محلہ کے ہمراہ پہنچ گئے۔ جنہیں دیکھ کر ذیشان پسٹل لہراتے ہوئے گھر سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ ڈنگہ میں میاں سفیان علی کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفتیش محمد افضل ASi کے سپرد ر دی ہے۔