لاہور (جیوڈیسک) زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قذافی سٹیڈیم کی پچز کی تیاری شروع کر دی گئی۔
چھ سال بعد پاکستان میں بالاخر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اب صرف چند روز کی دوری پر ہے۔ دنیا بھر کی نظریں اب قذافی سٹیدیم پر ہوں گی اس لیے اس کو خوب سنوارا جا رہا ہے جہاں میچز کھیلے جانے ہیں اس کے لیے پچز بھی تیار کی جا رہی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سیریز کے پانچ میچز کے لیے پانچ وکٹیں تیار ہوں گی جنہیں حتمی شکل چند روز میں دے دی جائیں گی۔ مہمان ٹیم انیس مئی کو لاہور پہنچے گی جبکہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ بائیس مئی کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز یکم جون تک جاری رہے گی۔