بنگلادیش:قومی ترانے کو تجارتی مقصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد

Banned

Banned

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلادیش کی اعلی عدلیہ نے بنگلادیشی قومی ترانے کو موبائل میں بطور رنگ ٹون یا کسی بھی تجارتی مقصد کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

بنگلادیش کی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ قومی ترانے کو تجارتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ، بنگلادیش کا قومی ترانہ 10 سطروں پر مشتمل ہے ،جسے 1972 میں قومی ترانے کا درجہ دیا گیا۔ یہ ترانہ رابندر ناتھ ٹیگور نے لکھا ہے، ٹیگور پہلے غیر یورپی شہری تھے جنہوں نے ادب کا نوبل انعا جیتا۔