بدین (رپورٹ عمران عباس) بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے حمایتی پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور شہریوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ جاری بدین میں پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر چار شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
خواتین کارکنوں اور گرفتار شہریوں کے رشتے داروں کا بدین پریس کلب کے سامنے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف کراچی میں ایف آئی آر درج کرنے اور بدین میں حمایتوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ کیا اس موقع پر خواتین نے بدین پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چھاپوں کے وقت خواتین اور بچوں کو سخت تشدد کا نشانہ بنارہی ہے ایک ضعیف خاتوں نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے دو بیٹوں کو پولیس نے گرفتار کرکے غائب کردیا ہے اور کہا کہ میرے دونوں بیٹے مزدوری کرتے تھے جن کے گرفتار ہونے کے بعد میرے دیگر بچے اور ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
خواتین نے کہا کہ ہم اپنی گرفتاریاں دینگے لیکن اپنے سچے اور بھاد رلیڈر کو کبھی بھی گرفتار ہونے نہیں دینگے اس کے علاوہ بدین پولیس نے مہران چوک پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے قریبی ساتھی او ران کے ساتھ ایف آئی آر میں نامزد تاجر رہنماء ندیم مغل کے موٹر سائیکل شوروم پر چھاپا مار کر ان کے ملازم مقبول شیخ کو گرفتار کرکیاور شوروم پر موجود موٹر سائیکلوں کے کاغذاٹ اور دیگر رکارڈ بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے جبکہ گذشتہ روڈ پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے ڈویزن سیکریٹری رفعت نوید چوہدری کے گھر پر چھاپا مارا جہاں پر رفعت نوید موجود نہیں تھے اس کے علاوہ بدین کے غریب آباد کے علاقے اور الیاس کالونی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے تین حمایتوں کوگرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔