لندن (جیوڈیسک) کشمیری اپنے حق خوداریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 14 سال سے کشمیری بندوق کو چھوڑ کر آزادی کی پر امن جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے کشمیر میں بربریت میں اضافہ ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی بربریت کے خلاف ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کا کیس انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس میں لیکر جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت مک مکا کی سیاست چل رہی ہے۔
جب تک پاکستان میں ایک مضبوط اپوزیشن موجود نہ ہو ملکی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔ جو پارٹی تبدیلی لا سکتی ہے وہ تحریک انصاف ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بیرسٹر سلطان چوہدری ہی آزاد کشمیر کے وزیر اعظم ہوں گے۔