کراچی (جیوڈیسک) مچھ جیل میں پھانسی کے بعد صولت مرزا کی میت کراچی میں ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی جہاں غسل دینے کے بعد صولت مرزا کی میت ان کے ورثاء کے حوالے کی گئی۔
سخت سیکیورٹی میں صولت مرزا کی میت کو گلشن معمار میں ان کے گھر پہنچایا گیا۔ جنازے سے قبل بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیموں نے علاقے کی سوئیپنگ بھی کی۔ نماز مغرب کے بعد گلشن معمار کی مقامی مسجد میں صولت مرزا کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ان کے اہلخانہ اور اہل محلہ نے شرکت کی جس کے بعد صولت مرزا کو شاہ محمد قبرستان میں والدین کے پہلو میں دفن کر دیا گیا۔