صنعا (جیوڈیسک) عالمی برادری اور امریکی کوششوں کے بعد بالآخر آج سے یمنی باغیوں اور سعودی عرب کےدرمیان جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
سعودی عرب اور اتحادی ممالک نے 25 مارچ کو یمنی باغیوں کو نشانہ بنانا شروع کیا تھا۔ چھ ہفتوں سے جاری جنگ میں سعودی اتحادی ممالک کے طیاروں نے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی۔
چودہ سعودی فوجیوں سمیت سینکڑوں افراد مارے گئے۔ جنگ بندی کے کچھ گھنٹے پہلے اتحادی جنگی طیاروں نے صنعا میں کئی مقامات پر بمباری کی جس میں حوثی باغیوں کے اسلحہ ڈپو تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔