ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے وزن گھٹانے کی دوا بنانے والی ایک کمپنی پر 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کرینہ کپور نے ان کی دوا استعمال کرکے 13 کلو وزن کم کیا ہے لیکن کرینہ نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی یہ دوائیں استعمال نہیں کیں جس کے باعث غلط بیانی پر ان کی قانونی ٹیم اس کمپنی کے خلاف کارروائی کرے گی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور کمپنی اور اس سے وابستہ خبر شائع کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف 20 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گی۔