بنگلہ دیش میں ایک سال کے دوران تیسرے سیکولر بلاگر کا قتل

Bangladesh

Bangladesh

ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر سلہٹ میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک سیکولر بلاگر کو قتل کر دیا، جس کے بعد رواں سال ہلاک کیے گئے بلاگرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر فیصل محمود نے بتایا ہے کہ نقاب پوش حملہ آوروں نے منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب خنجر کی مدد سے اننتا بجوئے داس نامی بلاگرپر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔ بنگلہ دیش کی بلاگر ایسو سی ایشن کے سربراہ عمران سرکار کا کہنا ہے کہ اننتا ایک سیکولر رائٹر تھے جو ‘مکتو مونا’ نامی ویب سائٹ کے لیے بلاگز لکھتے تھے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ویب سائٹ کے ماڈیریٹر بنگلہ دیشی نژاد امریکی شہری اویجیت رائے کو بھی رواں برس ڈھاکہ میں قتل کیا جا چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے انہیں اننتا کو شدت پسندوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہورہی تھیں اور وہ ان کی ہٹ لسٹ پر تھے۔مکتو مونا’ نامی ویب سائٹ کے موجودہ ماڈیریٹر فرید احمد جو کینیڈا میں مقیم ہیں نے فیس بک کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی کہ اننتا داس اس ویب سائٹ کے لئے لکھتے تھے۔