لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کی نئی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے وزرا کو عوام کو مواقع فراہم کرنے اور ان سے ہمدردی کی تلقین ہے۔
وزیراعظم اپنی تقریر میں روزگار کو فروغ دینے کے طریقوں اور عوامی فلاح کے کاموں میں کمی کے بارے میں اپنی حکمت عملی واضح کی۔ انہوں نے اپنے وزرا پر زور دیا کہ وہ ملک کے تمام شہریوں کو انکی زندگی کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کریں۔
انہوں نے کہا یورپی یونین میں برطانیہ رکنیت کے بارے میں شرائط پر نظرثانی کی جائے۔ دریں اثناء ڈیوڈ کیمرون نے سکاٹ لینڈ کی خودمختاری پر مستقبل قریب میں ایک بار پھر ریفرنڈم کو خارج از امکان قرار دیدیا ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ سکاٹ لینڈ کو اختیارات کی منتقلی کے وعدے کو پورا کیا جائیگا اور ایسا ہی ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں بھی کیا جائیگا۔