کراچی (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کرتے ہیں انہیں ملک کے کسی حصے میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آسان ہدف کو نشانہ بنایا تاہم انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کام شروع کردیا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد انصاف ے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں گے۔