مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی 92 صدر عمر کھوکھر کی صدارت میں اجلاس

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی 92 صدر عمر کھوکھر کی صدارت میں اجلاس، عدیل کامران کی رہائشگاہ پر ہوا۔ اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حبیب اللہ چغتائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا سرمایہ ہیں اور میاں برادران کے سچے سپاہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم عمر کھوکھر کی قیادت میں بہتر پروان چڑھے گی۔ عہدے داروںکو بھی چاہیے کہ ان کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ بہتر طریقے سے عوام کی خدمت کرسکیں۔ اس موقع پر عدیل کامران نائب صدر کا عہدہ سنبھالا اور انہوں نے عہد کیا کہ میں عوام کی ہرممکن مدد کروں گا اور ان کے مسائل کو اچھے طریقے سے حل کرنے کی کوشش کروں گا باقی عہدے داروںنے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں شہزاد بٹ، سینئر نائب صدر، شیخ غلام مصطفیٰ وائس چیئرمین، سجاول گجر، امین مہر، عمران سندھو، غلام مرتضیٰ و دیگر موجود تھے۔