سانحہ صفورا گوٹھ کراچی کے آپریشن کو سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش ہے۔محمد اعظم عظیم اعظم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اتحاد عوام اہلِسنت کونسل پاکستان کے چیئرمین اسد احمد مجددی کالم نگار محمداعظم عظیم اعظم، قاضی نورالسلام شمس، ظفرالرحمان حقانی، پروفیسر ڈاکٹر شبیراحمد خورشید، محمد سمعیداعظم، صحافی زاہد لودھی، محمد احمد ترازی اور دیگر نے کراچی سانحہ صفورا گوٹھ میں مسافر بس میں پیش آئے اندھادھند فائرنگ کے واقعہ میں اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والی 45 قیمتی اِنسانی جانوں کی ہلاکت کی پرزور مذمت کی ہے۔

جبکہ محمداعظم عظیم اعظم نے سانحہ صفوراگوٹھ کو کراچی آپریشن اور کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناو ¿نی سازش قراردیتے ہوئے کہاہے کہ کراچی حملے میں 45قیمتی اِنسانی جانوں کی ہلاکت میں ”را“ اور ”انتہاپسنددہشت گردی “ کو بھی خارج اَزامکان نہیں کیاجاسکتاہے کراچی آپریشن کا دائرہ کاروسیع کیاجائے اُنہوںنے سندھ انتظامیہ ، سندھ پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ سانحہ صفوراگوٹھ میں ملوث دہشت گردعناصر کا سُراغ لگاکر جلدازجلدگرفتارکیاجائے اور اِنہیں سخت سزائیں دے گر نشانِ عبرت بنایاجائے۔