منیلا (جیوڈیسک) آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت میں قائم فیکٹری میں پیش آیا۔ حکام نے اکتیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں ملبے میں دبے باسٹھ سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔ دو منزلہ فیکٹری میں 300 افراد کام کرتے تھے۔
عینی شاہدوں کا کہنا ہے آگ لگنے سے پہلے دھماکے کی آواز سنی گئی۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔