آخر کراچی کیوں؟

Karachi Incident

Karachi Incident

تحریر : شاہ بانو میر
غم کا مستقل موسم ہے جو کربلا کی صورت کراچی پر تھم گیا ہے ـ لیکن آخر کراچی کیوں؟ شائد جواب آسان ہے سیاست کی بھینٹ چڑہا کر اس کے وسائل پے نگاہیں جمائے وہ حریص نظریں جو پاکستان کی بہی خواہ نہی وہ جن کے تانے بانے دشمن ملک کے ساتھ مل رہے ـ نجانے کیوں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی حتمی رپورٹ آنے تک مجھے اس ملک میں انقلابی دور کی طرح سڑکیں لہو رنگ دکھائی دے رہی ہیں ـ اندر رہنے والے اس دھرتی کو ماں کہنے والے شائد کہیں کہیں اسی ماں کا سودا من چاہی مانگیں پوری نہ ہونے پر اور پے درپے اہم انکشافات سے دیوار سے جا لگنے پر لال بھبھوکے ہو کر قہر کی صورت اسی ماں پر ٹوٹ پڑنے کو تیار ہو رہےـ

مربوط انداز میں چاروں جانب سے جب دہشت گردوں کی سرکوبی کی جا رہی ہے تو بجائے نیٹ ورک کے ٹوٹنے کے یہ اور مضبوط انداز میں متحرک ہو کر گویا خفیہ ایجنسییز کا منہ چِڑا رہا ہے کہ یہ ناجائز اولاد بڑہے گی تم کون ہوتے ہو اسے ختم کرنے والے ـ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے دہشت گردی مزید بچے دیتی جا رہی ہے ـ اور سنپولیے پیدا کرتی جا رہی ہے ـ ایک طرف کے قاتل گرفتار ہوتے تو دوسری پیداوار شروع ہو جاتی ان تک رسائی ہوتی تو ابلیس کی تیسری نسل سامنے آجاتی ـ نہ ختم ہونے کا یہ سلسلہ بتا رہا کہ اس شہر کو کس انداز میں کتنے حصوں میں واضح طور پے منقسم کر کے وقت کو مقرر کیا گیا ـ

ایک کے بعد تم اور تمہارے بعد وہ بین القوامی سازشیں اس شہر کے اپنوں کے تعاون کے بغیرکیسے پنپ سکتی تھیں؟ پھر واردات ہوتے ہی ثبوت دوسرے رخ سے دکھا کر الجھاؤ کی کوشش ہر بار ہوتے ہم نے انہی اندر کے لوگوں کے توسط سے ہوتی دیکھی اور توجہ اصل سے ہٹانے کیلئے فرضی پمفلٹ اور جعلی مواد تقسیم کر کے تفتیش کا رخ موڑنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہےـ ماں کے مُحافظ جوان بیٹے اس کا فخر لیکن جب یہی مُحافظ بیرونی طاقتوں کے ۔۔۔۔۔۔ بن جائیں تو اسی ماں کے سر سے چادر نوچ کر پرے پھینک دیتے ـ چین کے صدر کے آنے کے بعد بہترین اقتصادی ترقی کا روشن باب جو کھلا جس کا سہرا یقینی طور پے موجودہ حکومت کو جاتا ہے ـ

Pakistan

Pakistan

پاکستان کی معاشی ترقی کس کو ہضم نہیں ہو رہی یہ رونا بیرون ملک دشمنوں کا نہیں اندرونِ ملک کالی بھیڑوں کا بھی ہے ـ جن کا بزریعہ انگلینڈ بھارتی ایجنٹوں سے روابط اور وسیع پیمانے پر منی لانڈرنگ کے ثبوت بہت جلد طشت از بام ہونے والے ہیں ـ قہر کا طوفان ان پریشان چہروں میں موجود زبانوں سے پھوٹنے والا ہے ـ سہنا ہے اور برداشت کر کے پھر سے اس ملک کو عظیم بنانے کیلیۓ اکٹھے ہو کر اندرونی سیاسی اختلافات بھلا کر حکومتِ وقت کے ساتھ پاکستان کے تحفظ اور پاکستان کی سالمیت دفاع کیلیۓ کھڑے ہونے کا موسمِ بہار ہے ـ اس وقت کوئی کمزور سیاسی تحریک کوئی منفی ارتعاش پاکستان کیلیۓ نقصان دہ ہے ـ ہم حالتِ جنگ میں ہیں کیونکہ اب طبلِ جنگ بج چکا ـ

خوش فہمیوں کو ختم کر کے زمینی حقائق کو جان کر ہر خاموش جسم کے پیچھے اپنا وجود دیکھیں اور اکٹھے ہو کر خود کو مرنے سے بچا لیں ـ آج سب متحد ہو کر لسانی مذہبی سیاسی سماجی تفرقہ بازی کا اختتام کر کے مسلمان ہو کر پاکستانی بن کر اس مادرِ وطن کے غیور بہادر بیٹے بن کر اپنی ماؤں کو بہنوں کو بچوں کو مٹنے سے بچا کر نئی تاریخ رقم کریں ـ اہل وطن ہر ہر شہری خوفزدہ ہونے کی بجائے خود کو کفن پوش مجاہد سمجھے اور ہر قسم کی غیر متوقع صورتحال کیلئے خود کو تیار کر کے ـ

خاموشی سے اپنے آپ کو موت کے شکاری کے حوالے نہ کریں جب موت اٹل ہے تو جواب دینے کی کوشش ضرور کریں ـ قربانیاں دے کر یہ وطن پہلے قصابوں سے لیا تھا ـ آج پھر ۔۔۔۔ اور قصاب شب خون مار رہے نہتے معصوم شہریوں پر بے غیرتی کا کھلا نمونہ ہے کہ معصوم عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا کر یہ خود کو اسلام کے مُحافظ اور مجاہد ثابت کر رہےـ

Nepal Earthquake

Nepal Earthquake

نیپال سے کئی گنا خوفناک تباہی معاشرتی زلزلہ کی صورت پاکستان پر آنے والی ہے ـ جس کی شدت کو کوئی ریکٹر اسکیل ماپ نہیں سکتا ـ یہ زلزلہ قیامت خیز زمین سے آسمان تک کو ہلا دینے والا ہوگا جو معاشرے کو از سر نو پاک کر کے ناپاک اجسام کو پیوندِ خاک کر کے نئے معاشرے کی تعمیر کی ابتداء ہوگا ـ جہاں پاک افواج کے جامِ شہادت نوش کرنے والوں کے خون کی خوشبو سے معاشرہ معطر اور پاکیزہ ہوگا جہاں پھر انشاءاللہ کسی مستقل پردیسی کا نعرہ بلند کر کے دشمن ملک کے ساتھ مل کر ماں کو نہ کمزور کیا جا سکے گا نہ بیچا جا سکے گا ـ

عزیز ہم وطنو !!! وقت کڑا ہے لیکن اس بار ماں کی حرمت کو بیچ کھانے والے ان گِدھوں کا خاتمہ مکمل طور پر کر کے اپنی نسلوں کو با ضمیر معاشرہ دینا ہے ـ آج دفاعِ وطن کیلئے سب کا ایک ساتھ اکٹھا ہوکر یہ اشارہ ہوگا کہ ہم طاقتور ہیں ـ دوسروں کو اب تک نہیں بچا سکے

کیونکہ خود بکھرے ہوئے تھے ـ لیکن آج اپنی حفاظت کر کے خود کو مرنے سے بچانے کا عزم ہوگا تو ہر شہری مجاہد ہوگا اور محفوظ پاکستان ہوگا ـ خود کو مرنے سے بچا لیجیۓ یہی کامیاب پاکستان ہے آپ زندہ تو ملک بھی زندہ آپ سلامت تو پاکستان بھی سلامت خود کو مرنے سے بچا کر مارنے والے کو مارناہے انشاءاللہ

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر