وفاقی حکومت مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی، عادل سلیم خاں

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ : تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر عادل سلیم خاں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہو چکی، تمام تر وعدوں کے باوجود توانائی بحران کا جاری رہنا حکومت کی نا اہلی ہے، ہر طرف غیر یقینی صورتحال کا دور دورہ ہے، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے نے عمران خان کو عوام کے سامنے سرخرو کر دیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سول لائن میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سالہ (ن) لیگی اقتدار ناکامیوں سے عبارت ہے، جعلی مینڈیٹ اور جھوٹے وعدوں کا سہارا لے کر اقتدار میں آنے والوں کو بالآخر عوام کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جعلی جمہوریت اور بادشاہت کو ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے، کارکنان اور عوام ملک میں تبدیلی کے لئے پر عزم ہیں، آنے والا دور تحریک انصاف کا ہے۔