کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری نجمی عالم ،پیپلز کلچرل ونگ کراچی ڈویژن کے صدر سید وقاص شاہ، جنرل سیکریٹری پوریز عالم اور پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے سنیئر رہنما سید امجد علی شاہ نے سانحہ صفورا کو دہشت گردی کی اندوہناک کاروائی اور متحد قوم کو منتشر کرنے کی ملک دشمن قوتوں کی ناپاک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عسکری و سیاسی جماعتیں اور پوری قوم ایک پیج پر متحد ہے ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔
پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے دن اب گنے جا سکے ہیں اب انہیں نیست و نابود کرنے سے ان کا کوئی حربہ نہیں روک سکتا پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ پوری قوم اس اندوہناک سانحہ پر اسماعیلی برادری کے غم میں برابر کی شریک ہے پاکستان پیپلز پارٹی سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دہشت گردی کے واقعہ کی پر زور مذمت اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔