تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ شہر اور دیہاتوں میں رکے ہوئے سوئی گیس کا کام ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کی خصوصی کاوشوں سے شروع ہو گیا ہے، اس حلقے کو سوئی گیس کا تحفہ سردار ممتاز خان کے دور میں دیا گیا اور اب انہی کے دور میں کونے کو نے گلی گلی میں سوئی گیس کا کام مکمل ہو گا، تلہ گنگ ضلع کا نو ٹیفکیشن ہر حا ل میں عوام کے سپر د کیا جا ئے گا ،میدان بھی حا ضر ہے اور گھوڑا بھی بلد یا تی بھی قو می الیکشن کی طر ح دودھ کا دودھ اور پا نی کا پا نی کر دیں گے ۔ان خیا لا ت کا اظہار حلقہ پی پی تئیس کے متوقع امیدوار حکیم یاسر عز یز نے ملتان خورد ایا ن ہا ئوس پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انکا مز ید کہنا تھا کہ حلقہ این اے اکسٹھ کی عوام کو تحفظ اور انکے بنیادی مسا ئل حل کر نا ہما را فر ض ہے جو ہم ہر قیمت پر ادا کر رہے ہیں ۔ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن نے گز شتہ دنو ں پی ایم ہا ئوس میں وزیر اعظم پا کستا ن سے ون ٹو ون ملاقات کی جس پر انہو ں نے سو ئی گیس کے رکے ہو ئے کا م کو دوبارہ شروع کر نے کی ہد ایا ت ایم ڈی سو ئی گیس کو کیں جس پر وہ جلد دوبارہ تلہ گنگ شہر سمیت دیہا تو ں میں سوئی گیس کا کا م شروع کروا دیں گے ۔حکیم یاسر عز یز کا مز ید کہنا تھا کہ ہم نے واویلا سے کا م نہیں چلا یاعملی کا م کر کے حلقے کی عوام کو ریلیف فراہم کیا ۔آ ج ہما رے منصو بو ں پر منفی پر وپیگنڈ ے کیے جا رہے ہیں لیکن قو می الیکشن کی شکست شا ید ہما رے مخا لفین بھو ل گئے ہیں اب انکو ہم اس سے بھی زیا دہ یا داشت والی شکست بلد یا تی الیکشن میں دیں گے ۔قو می الیکشن کمپین میں جو جو عوام سے ہم نے وعدے کیے ہیں وہ ہر حا ل اور ہر قیمت پر پورے ہو ں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تحصیل لا وہ کے چنگا گر لز سکو ل کی چار بچیو ں کو اغواء کر نے کی کوشش ،ایک کو اغواء کر لیا جبکہ تین بھا گنے میں کا میا ب ،پو لیس کی روایتی بے حسی پر ورثا ء سر اپا احتجا ج ہو گئے ،دند ہ شاہ بلا ول سے روڈ بلا ک کر دی گا ڑیو ں کی لا ئنیں لگ گئیں اور کئی مسا فر مر یضو ں کو سخت پر یشا نی کا سا منا کر نا پڑا ، مسا فروں اور مظا ہر ین کے درمیا ن تلخ کلا میا ں ،انتظا میہ بروز جمعہ کی شام چار بجے تک روڈ کھلوانے میں نا کا م رہی ،مظا ہر ین کا مطا لبہ تھا کہ اغواء بچی کو فل الفور با زیا ب کروا یا جا ئے ،ڈی ایس پی تلہ گنگ بھا ری نفر ی کے ہمر اہ مو قع پر پہنچ گئے ،مذاکرات جا ری تفصیل کے مطا بق عینی شا ہد ین نے بتا یا ہے کہ تحصیل لا وہ گا ئو ں چنگا گر لز سکو ل کی چار طا لبا ت چھٹی کے وقت گھر کی طر ف روانہ ہو ئیں تو اچا نک اغواء کا روں نے دھا وا بو ل لیا تین لڑ کیا ں بھا گنے میں کا میا ب جبکہ ایک پند رہ سا لہ لڑ کی کو اغواء کر کے فرار ہو گئے اور لو احقین نے دند ہ شاہ بلا ول چیک پوسٹ پر وقو عہ کی اطلا ع دی تو پو لیس اپنی روایتی بے حسی کر تے ہو ئے ٹا ل مٹول کر تے رہے اور مغوی کے لو احقین مشتعل ہو گئے اور انہو ں نے دند ہ شا ہ بلا ول کے مقا م سے بین الصوابا ئی شا ہر اہ بند کر دی ۔روڈ بلا ک ہو نے سے گا ڑیو ں کی لا ئنیں لگ گئیں اس روڈ پر مسا فروں اور مریضو ں کو شد ید مشکلا ت کا سا منا رہا ۔مظا ہر ین کا مطا لبہ تھا کہ مغوی کو فل الفور با زیا ب کروایا جا ئے ۔بروز جمعہ کی شام چار بجے تک تو انتظا میہ روڈ کھلوا نے میں نا کا م رہی اور مذاکرات کے رائونڈ کو جا ری رکھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Meeting
تلہ گنگ (ارشد کو ٹگلہ سے ) تلہ گنگ شہر کی بہتر ی کیلئے اہم فیصلے کیے جا ئیں گے ،تر قیا تی کا مو ں میں سستی کر نے والے ٹھیکیداروں کے خلا ف مقد ما ت درج ہو ں گے ،عوام کو ریلیف فراہم کر نے کیلئے متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر ما رکیٹ میں وزٹ کر کے اشیا ء کے ریٹس چیک کر تے ہیں ۔ان خیا لا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر تنو یر الر حمن نے روزنا مہ ” نئی بات” سے خصو صی با ت چیت کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا تلہ گنگ شہر میں قبضہ ما فیا کے خلا ف کر یک ڈائون آ پر یشن کی تیا ری کی جا رہی ہے جو شخص بھی اس ا پر یشن میں آ یا اسکے خلا ف سخت سے سخت قا نو نی کا روائی کی جا ئے گی ۔میرا مشن عوام کو ریلیف فراہم کر نا ہے جو میں ہر قیمت پر فر اہم کروں گا ۔قبضہ ما فیا نے شہر کا حلیہ بگا ڑ رکھا ہے اس کو درست کر نا میر ا ذمہ داری ہے جو میں ہر صورت نبھا ئو ں گا ۔اسسٹنٹ کمشنر کا مز ید کہنا تھا کہ تحصیل تلہ گنگ اور لا وہ میں تر قیا تی سکیمو ںپر کا م جا ری ہے اور ہر جگہ میں اور میر ی ٹیم وزٹ کر رہی ہے جو ٹھیکیدار کا م کر نے میں کو ئی کوتا ہی کر رہے ہیں انکے خلا ف مقد ما ت درج ہو ں گے ۔تر قی کی راہ میں رکا ئوٹ بننے والے ٹھیکیداروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ۔میرا مشن عوام کو ریلیف فراہم کر نے والا جا ری رہے گا جو بھی کسی غیر قا نو نی دھند ے میں ملو ث ہوا اسکے خلا ف فو ری کا روائی ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Talagang
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ملک ریا ض مو گلہ ایڈووکیٹ کی والد ہ محتر مہ انتقا ل کر گئیں ہیں انکو سینکڑوں سوگواروں کی مو جو دگی میں سپر د خا ک کر دیا گیا ہے انکے انتقال پر ملک ریا ض مو گلہ ایڈووکیٹ سے ایم این اے سر دار ممتاز خا ن ٹمن ،ملک سیلم اقبا ل ،ڈاکٹر نثار احمد ملک (الممتاز ہسپتا ل )،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،کا لم نگار ارشد کو ٹگلہ ،ملک امیر خا ن ٹمن ،حکیم یاسر عز یز ملتان خورد،محمد عمر ان دند ی ،ملک عارف ادلکہ ،میا ں محمد ملک ،ملک افضل اعوان سمیت دیگر سر کر دہ شخصیا ت نے اظہار تعز یت کی اور مر حو مہ کیلئے دعا مغفر ت کی۔