اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق یہ بات وزیرِ داخلہ چودھری نثارعلی خان کے علم میں لائی گئی کہ بڑھتی گرمی کی شدت کے باعث حفاظتی وردیاں پولیس اہلکاروں کے لئے مشکلات کا باعث بن رہی ہیں۔
خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ داخلہ نے فوری طور پر یہ شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ پولیس اہلکار موسم کے مطابق اپنی مخصوص وردیوں میں اپنی ڈیوٹیاں آسانی سے انجام دے سکیں۔
وزیرِ داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو فوری طور پر احکامات پر عمل درآماد کرانے کی ہدایت کی ہے۔