خواتین اور خنجر مار گروپ

Punjab Police

Punjab Police

تحریر : عمر فاروق سردار
دنیا بھر میں پولیس فورس کا کام عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کو قانون کی گرفت میں لانا ہوتا ہے دنیا میں پولیس کی جانب دیکھتے ہی مظلوم افراد کا حوصلہ بڑھتا ہے اور وہاں جرائم پیشہ افراد کی جان نکالنے کے لیے کافی ہوتا ہے لیکن ہمارا ہاں ایشاء بھر میں ہی پولیس تقریبا مظلوم کو دبانے اور ظالم سے عزت کے ساتھ پیش آنے میں مشہور ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل فکر ہے کہ پنجاب پولیس کی دہشت گردی کے خلاف قابل تحسین قربانیاں دی ہیں۔

قوم کو بھی ان قربانیوںپر فخر ہے آج کل ملکی حالات بدسے بدتر ہوتے جارہیں ہیں ہر روزپنجاب بھر میں سینکڑوں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہورہی ہیں جس سے شہری اپنے گھراور تجارتی مراکزپراپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیںاسی طرح چیچاوطنی میں اکتوبر2013سے ایک گروپ اہلیان چیچاوطنی کو خوف میں مبتلا کیے ہوئے ہے آئے روز خواتین کوخنجر یا کسی تیز دھار آلے کے ساتھ زخمی کر دیا جاتا ہے۔

موٹرسائیکل سوار یہ گروپ صرف خواتین کو ہی نشانہ بناتا ہے خواتین کو کسی تیز دار آلے کے ساتھ زخمی کرنے کے بعد اچانک غائب ہوجاتا ہے 3سال سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کو پکڑنے میں ناکام ہیں۔

Chichawatni

Chichawatni

اب تک 100کے قریب واقعات میں خواتین زخمی ہو چکیں ہیں خواتین کو اس گروپ نے عذاب میں مبتلا کررکھا ہے چیچاوطنی میں عوام کی جانب سے بھر پور احتجاج کے بعد بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے خواتین کو خوف کا شکار کرنے والے اس دہشت گرد گروپ کواپنی گرفت میں لینے میں ناکام ہیںاورضلع ساہیوال کی تحصیل چیچاوطنی کی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

چیچاوطنی کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب وزیر داخلہ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو لیٹر اور درخواستیں بھی بھجی گئی اور چیچاوطنی کی یوتھ اور طلبہ تنظیموں نے بھی پولیس کا اس معاملے میں مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا لیکن پھر بھی کوئی کامیابی حاصل نا ہو سکی۔

اب خواتین میںخوف اس قدر بڑھ چکا ہے کہ بچیاں سکول اکیڈمی کالج بازار جانے سے ڈرنے لگیں ہیںگزشتہ ایک ہی رات میں ایک گھنٹے کے دوران تین راہ چلتی نوجوان لڑکیوں کو تیز دھار آلے کے ساتھ زخمی کیا گیا۔

جب تک آئی جی پنجاب ایک خصوصی ٹیم تشکیل دیکر اس دہشت گرد کو نہیں پکڑے گے چیچاوطنی کی خواتین خوف اور عدم تحفظ کا شکار رہیں گی قانون نافذ کرنے والے ادارے سنجیدگی کامطاہرہ کریں تو خواتین کو دہشت و خوف سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔

Umar Farooq Sardar

Umar Farooq Sardar

تحریر : عمر فاروق سردار، چیچاوطنی
فون نمبر 03065876765

With A Knife

With A Knife