اسلام دین امن ہے جو محبت، اخوت اور اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے: پیر سید فدا حسین شاہ

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ: اسلام دین امن ہے جومحبت، اخوت اور اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے اور اس کی روشن و پاکیزہ تعلیمات کل عالم انسانیت کیلئے منبع رشد و ہدایت ہیں۔اسلام میں ظلم و جبر کی کوئی گنجائش نہیں اور یہ حالت جنگ میں بھی بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔سانحہ کراچی سندھ حکومت کی ناقص سیکورٹی کا نتیجہ ہے اوراس سانحہ سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مشائخ علماء کونسل ضلع سیالکوٹ کے چیئرمین پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی نے ضلعی سیکریٹریٹ چنوں موم میںایک تنظیمی اجلاس سے خطاب میںکیا اور کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں اور یہ خونخار بھیڑیوں سے بھی بدتر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمارا ملکی چین و سکوں تباہ کرنے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں ،سانحہ کراچی ملکی فرقہ واریت کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور بقاء و سلامتی کیلئے اتحاد بین المسالک وقت کی اہم ضرور ت ہے ۔پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی نے کہا کہ ملکی بقاء و سلامتی کے سلسلہ میں حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں اور دہشت گردی کے خاتمہ میں بھی حکومتی پالیسی بہت واضع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ضرب عضب آپریشن سے جہاں دہشت گرد ی کا خاتمہ ہوا ہے وہاں بین الاقومی سطح پر بھی ملکی وقار و تشخص بڑھا ہے۔اجلاس سے علامہ محمد عبدالغفور نوری ،علامہ مفتی خادم حسین خادم قادری،علامہ توقیر الحسن قادری ،ملک مظہر حسین اعوان،صوفی محمد عار ف بٹ نقشبندی ودیگر نے بھی خطاب کیااور سانحہ کراچی کی زبردست الفاظ میں مذمت کی۔